بھارت ورچوئل یونیورسٹی فار پیس اینڈ ایجوکیشن بنگلور کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا
بنگلور: (ایجنسی) ملک کے مشہور عالم دین ،ملی رہنما و درجنوں کتابوں کے مصنف مفتی محفوظ الرحمن عثمانی (بانی و مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار) کو آج بھارت ورچوئل یونیورسٹی فار پیس اینڈ ایجوکیشن بنگلورنے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری و ایوارڈ سے نوازا۔یہ سند انہیں یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر انکی تعلیم و دفلاحی شعبوں میں نمایاں خدمات کے سبب دی گئی ہے۔واضح رہےکہ بھارت ورچوئل یونیورسٹی آن لائن کورسیز کیلئے ملک بھر میں مشہور ہے،یہاں ،ڈپلوماسے لیکرپی ایچ ڈی تک کرائے جاتےہیں۔ یہ یونیورسٹی حکومت ہند کے نیتی آیوگ اور اقوام متحدہ جینوا سے رجسٹرڈ ہے۔ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے پر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب رب کریم کے فضل اورناموس رسالتؐ کے تحفظ کے صدقے ملا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرے نزدیک اس سے بڑھ کر کوئی کام افضل نہیں ہے۔
قابل ذکر ہےکہ مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی ملک دینی ،تعلیمی،دعوتی،ملی ،تحقیقی ،تصنیفی شعبوں میںہمہ جہت خدمات ہیں۔وہہندوستان کی ممتاز دینی درسگاہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کےبانی ومہتمم ہیں جہاں ہزاروں طلبہ مختلف شعبوں سے علمی پیاس بجھارہےاور تعلیمی شرح میں اضافہ کررہے ہیں۔مفتی عثمانی علمی ادبی اصلاحی اور تحقیقی ماہ نامہ معارف قاسم جدید دہلی کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں،اس کے علاوہ مختلف موضوعات پر ان کے مضامین ملک و بیرون کے رسائل و جرائد میں شائع ہوتے رہتےہیں۔
اس موقع پر بنگلور میں ان کے ہمراہ ڈاکٹر اکبر علی،ڈاکٹر مقتدر احمد،ڈاکٹر آفاق احمد اور ڈاکٹر نورالدین بھی موجود تھے۔اس بار یونیورسٹی نے مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ تقریبا ۵۰؍شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند اور ایوارڈ سے نوازا ہے جن میں صرف ۴؍مسلم شخصیات ہیں۔
ادھر بھارت ورچوئل یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے شیخ الجامعہ مفتی محمد انصار قاسمی ،خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب، ملت ٹائمز کے مفتی شمس تبریز قاسمی، ڈاکٹر عبدالقادر شمس قاسمی، سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کےجنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد،مولانا حمیدالدین مظاہری ،مظہر حسین عثمانی، مفتی عقیل انورمظاہری مظفر حسین رحمانی اور قاری شمشیر عالم جامعی نےمبارکبادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔