مودی حکومت کی اقتصادی بد انتظامی کی وجہ سے ہورہی ہے کساد بازاری: ڈاکٹر منموہن سنگھ




نئی دہلی: (ایم این این) منموہن سنگھ نے کہا کہ بھارتی معیشیت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، لیکن مودی حکومت کی اقتصادی بدانتظامی کے سبب یہ آج کساد بازاری سے لڑ رہی ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کااقتصادی بحران بدانتظامی کا شکار ہوا ہے۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں کسی طرح کی سیاست کئے بغیر ملک کو اقتصادی بحران سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے، کیونکہ ملک طویل اقتصادی بحران کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔اقتصادی بحران مودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ: منموہن سنگھاقتصادی بحران مودی حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ: منموہن سنگھانہوں نے مزید کہا کہ پچھلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو میں پانچ فیصدی کا اضافہ ہونا اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہم ایک طویل عرصے تک بنے رہنے والے اقتصادی بحران کے دور میں ہیں۔منموہن سنگھ نے کہا کہ سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کی شرح نمو 0.6 فیصد ہوئی ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ہماری معیشت نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے نفاذ سے پیدا ہونے والی انسانی غلطیوں سے باہر نلکل نہیں پائی ہے۔

وہیں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نوکریاں جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل سیکٹر میں 3.5 لاکھ نوکریاں چلی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے دیہی علاقوں میں حالات بدتر ہیں کسانوں کو اپنی پیداور کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے اور ساتھ میں دیہی آمدنی میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت جس کم اطراز شرح کو دیکھا رہی ہے، وہ ہمارے کسان اور ان کی آمدنی کی قیمت ہے۔واضح رہے کہ منموہن سنگھ کا یہ بیان حکومت کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ کے دو دن بعد سامنے آیا ہے، اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بھارت کے معیشت گزشتہ چھ برسوں میں بہت سست رفتار سے بڑھی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *