اسکوٹی 15 ہزارکی ۔ نیو ایکٹ کے تحت لگا 23 ہزار کا جرمانہ

نئی دہلی3ستمبر ( آئی این ایس انڈیا )
نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت گرگرام میں ایک آدمی کو اتنے بھاری بھرکم جرمانے کا سامنا کرنا پڑا کہ انہوں نے جرمانہ بھرنے کی جگہ اپنی گاڑی کو پولیس کے پاس چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھی۔ دہلی کے رہنے والے دنیش کسی کام سے بغیر ہیلمیٹ کے گروگرام گئے ہوئے تھے، اسی وقت انہیں ٹریفک پولیس نے روک لیا۔ٹریفک پولیس نے ان رجسٹریشن، لائسنس این او سی اور تھرڈ پارٹی انشورنس دکھانے کو کہا، لیکن اس وقت دنیش کے پاس کچھ نہیں تھا۔ دنیش کہا کہ وہ کچھ بعد سب کچھ دکھائے گا ،لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی اور بغیر ہیلمیٹ کے 1 ہزار، بغیر انشورنس 2 ہزار، بغیر ڈرائیونگ لائسنس 5 ہزار، رجسٹریشن کے بغیر 5 ہزار اوردیگر کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے 23 ہزار کا جرمانہ ان کے ہاتھ میں تھما دیا۔اتنے بھاری بھرکم جرمانے کو لے کر دنیش کا کہنا ہے کہ جتنا جرمانہ ان پر لگایا گیا ہے اتنے کی تو گاڑی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا وہ 15 ہزار کی اسکوٹی کے لئے 23 ہزار کا جرمانہ بھرنے نہیں جائیں گے۔بتا دیں کہ دہلی پولیس نے شہر میں نظر ثانی آٹوموٹو ایکٹ کے اتوار کو مو¿ثر ہونے کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے لئے 3900 انوائس جاری کئے ۔ حکام نے اس کی اطلاع دی ۔ پارلیمنٹ نے آٹوموٹو(ترمیمی) بل، 2019 کو جولائی میں منظور کیا تھا۔