چندریان – 2: وکرم لینڈر سے رابطہ تا ہنوز منقطع 




حیدر آباد: (ملت ٹائمز) اسرو چیف کے سیون کے مطابق چندریان 2 سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے، کل رات ۱ بجکر ۵۵ منٹ پر وکرم ۲ کو لینڈ ہونا تھا مگر محض ۳ منٹ پہلے یعنی ۱ بجکر ۵۲ منٹ سے رابطہ منقطع ہوگیا،

 فی الحال اسرو کے سائنسدان رابطے کی کوشش کررہے ہیں اور ڈیتا کا تجزیہ جاری ہے، وہیں چندریان 2 لینڈر کا رابطہ ٹوٹنے کے بعد اسرو سینٹر میں موجود سائنسداں پریشان نظر آئے۔

اس سے قبل اسرو کے سربراہ کے سیون نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اس تعلق سے مطلع کیا۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے وہاں موجود سائنسدانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ نشیب وفراز زندگی کا حصہ ہیں اس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے انہوں نے اسرو کے سائنسدانوں کو مخاطب کر کے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ نے قوم سائنس اور انسانیت کی خدمت کی ہے۔ آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *