سیمی کے سابق کل ہند صدر ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو ملی ضمانت  الفلاح فرنٹ نے علماء کونسل کے طاہر مدنی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا 




اعظم گڑھ: (نامہ نگار) سیمی کے سابق کل ہند صدر ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی کو آج اعظم گڑھ سی جی ایم کورٹ نے ضمانت دے دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گجرات پولس نے تقریباً اٹھارہ برس قبل ایک کیس میں ان کو گرفتار کر لیا تھا۔اس معاملے کو لیکر الفلاح فرنٹ کے صدر ذاکر حسین نے راشٹریہ علماء کونسل کے قومی جنرل سیکریٹری مولانا طاہر مدنی،نورالہدی، شاہد بدر کے وکیل عبد الخالق،شہباز رشادی،رہائ منچ کے طارق شفیق اور دیگر کا ان کی کوششوں کیلئے مبارکباد پیش کی ہے۔ ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز آج رات تقریباً نو بجکر ۳۵ منٹ پر ناچیز کے نمبر پر کال آئ اور کال کرنے والے نے بتایا کہ ابھی یعنی ۵ ستمبر کی رات آٹھ بجے کے آس پاس ڈاکٹر شاہد بدر فلاحی صاحب کو گجرات پولس نے کسی پرانے کیس میں اٹھا لیا ہے۔ناچیز نے شاہد بدر صاحب کے صاحبزادے عمیر شاہد کو فون کال کیا تو اس نے خبر کی تصدیق کی۔فی الحال انہیں اعظم گڑھ کے کوتوالی میں رکھا گیا ہے۔اس کے بعد علماء کونسل کے طاہر مدنی،وکیل عبد الخالق،محمد نسیم،طلحہ رشادی اور دیگر کی کوششوں سے شاہد بدر فلاحی کو ضمانت مل گئ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *