سعودی عرب کی تیل کمپنی پر حملہ افسوسناک ۔ عالمی برادری سخت ایکشن لے: ڈاکٹر محمد منظور عالم




 نئی دہلی: (پریس ریلیز) سعودی عرب کی آرامکوتیل کمپنی پر ہوئے گذشتہ دنوں حملہ کی معروف دانشور آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری اور انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹو اسٹڈیز کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظور عالم نے سخت مذمت کی ہے اور اسے انتہائی شرمناک قرار دیاہے ۔
اخبارات کو جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ سعودی عرب ایک پرامن ،خو مختاراور ترقی یافتہ ملک ہے ۔ امن وسلامتی کے فروغ ،قانون کی بالادستی ، دہشت گردی کے خاتمہ ۔ کمزوروں کی امداد ،حقوق انسانی کے نفاذ میں سعودی عرب سر فہرست ملک ہے ۔ ایسی ریاست پر حملہ شرمناک اور عالمی سلامتی کیلئے شدیدخطرہ ہے اور اس سے دشمنوں اور دہشت گردوں کے خطرناک عزائم جھلک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خلیجی ممالک شروع سے پرامن اور ہر طرح کی شورشوں سے پاک رہے ہیں لیکن یمن میں حوثیوں باغیوں کی آمد کے بعد مسلسل یہ خطہ ڈسٹرب ہوگیاہے جس پرروک لگانا اور حوثی باغیوں کا خاتمہ اب ضروری ہوگیا ۔
ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سعودی عرب اور خادمین الحرفین الشرفین شاہ سلمان ، ولی عہد محمد بن سلمان اور پوری سعودی کے ساتھ ہیں ۔ اس حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ ہے کہ اس حملہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ خطہ میں امن و سلامتی برقرار ہے ۔ یہ واضح رہنا چاہیے کہ سعودی عر ب پر حملہ کوئی معمولی امر نہیں ہے ۔ اس کے پیچھے اس گہری سازش اور امت مسلمہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی ہے جس کا سدباب ضروری ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *