کانکلیو میں سینئر صحافی او ر ماہر معاشیات پریم شنکر جھا مہمان خصوصی ہوں گے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
معروف یوٹیوب چینل پل پل نیوز نے 14 لاکھ سبسکرائبر مکمل ہونے پر ایک میڈیا کانکلیو منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے جس میں سماج کے متعدد افراد کو ان کی نمایاں خدمات کی وجہ سے ایوارڈ بھی دیا جائے گا ۔
پل پل نیوز یوٹیوب چینل کی سی ای او خوشبو اختر نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج سے چار سال قبل پل پل نیوز کی ہم نے شروعات کی جس کا مقصد مظلوموں ،کمزوروں اور مسلمانوں کی آواز بلند کرناتھااور ان امور کو دنیا کے سامنے لاناتھا جسے مین اسٹریم میڈیا چھپانے کی کوشش کرتاہے ۔پھر 2017 میں ہم نے یوٹیوب پر پابندی سے کام کرنا شروع کیاجس میں ہمیں کامیابی ملی اور چند سالوں کی مدت میں ہمارے چودہ لاکھ سبسکرائبر پورے ہوگئے ہیں جس کیلئے ہم اپنے تمام ناظرین ، بہی خواہ اور معاونین کے شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ہمارا دوسرا کانکلیو ہے جو 21ستمبر 2019 برزو سنچر کو تین بجے کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی میں منعقد ہورہاہے ۔انہوں نے بتایاکہ اس تقریب میں ان لوگوں کو پل پل نیوز کی جانب سے پیپل ووئس ایوارڈ بھی دیا جائے گا جنہوں نے سماجی ،صحافتی ،معاشی اور دیگر میدان میں نمایاں کارنامہ انجام دیتے ہوئے بے آواز لوگوں کی آواز بننے کی جدوجہد کی ہے ۔ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں معروف صحافی ابھیشار شرما ۔ایڈوکیٹ فرحان ہاشمی ۔ایڈوکیٹ فضیل ایوبی ۔ڈاکٹر کوشال پنوار ۔بیزواڑا ولسن ۔ابھیشیک شریواستو ۔گرو دیپ ایس سپال ۔راہل کوٹیا اور اقبال احمد وغیرہ کے نام سرفہرست ہیں ۔خوشبو اختر نے بتایاکہ ہم نے ایک ایوارڈ ویور آف دی ایئر کا بھی رکھا تھا جس کیلئے 28 ہزار سے زائد ناظرین نے ہمیں مسیج کیا ۔ کانکلیو میں سینئر صحافی او ر ماہر معاشیات پریم شنکر جھا مہمان خصوصی ہوں گے ۔






