امتحانات کیلئے طلبہ و طالبات کو کشمیر سے باہر بھیجا جارہا ہے




سری نگر: (ایم این این) نامساعد حالات کے سبب وادی کے طلبا و طالبات کو کشمیر سے باہر مختلف نوعیت کے امتحانات میں حصہ لینے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر انتظامیہ نے ان سبھی طلباء کے لیے مفت گاڑیوں اور رہائش کا انتظام کیا ہے جنہیں آن لائن یا دیگر امتحانات میں حصہ لینا ہے۔

اس سلسلے میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی انتظامیہ نے کئی گاڑیاں دستیاب کرائی ہیں تاکہ طلباء کو کسی طرح کی مشکلات کے بغیر وادی سے باہر امتحانات کے مراکز تک بحفاظت پہنچایا جا سکے۔امتحانات کے لیے طلبا کو وادی سے باہر بھیجا جا رہا ہےنمائندے کے مطابق ضلع میں 400سے زائد ایسے طلباء ہیں جنہیں وادی سے باہر امتحانات میں شریک ہونا ہے۔ غور طلب ہے کہ نامساعد حالات کے سبب سرکار نے وادی میں پہلے سے قائم تمام مراکز کو وادی سے باہر منتقل کردیا ہے۔ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کاک نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مختلف امتحانات میں شرکت کی غرض سے پلوامہ ضلع کے 400طلباء کے لیے سفری انتظامات کیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کے مستقبل اور انکے تعلیمی سفر کو مد نظر انتظامیہ نے یہ اقدامات کیے ہیں۔واضح رہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد گورنر انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندیوں اور قدغنوں کے باعث پوری وادی میں تمام تر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند ہیں اور گزشتہ 51روز سے درس و تدریس کا سلسلہ پوری طرح ٹھپ پڑا ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *