بہار میں بھاری بارش سے عوامی زندگی درہم برہم پٹنہ میں اسکول بند، دربھنگہ میں ٹرین سروس پر لگا بریک

پٹنہ،28ستمبر(آئی این ایس انڈیا)
بہار میں مسلسل ہو رہی بارش کی وجہ سے ریلوے ٹریفک اور زندگی متاثر ہو گئی ہے۔دارالحکومت پٹنہ میں تمام سرکاری اور نجی اسکول بند کر دئے گئے ہیں۔ساتھ ہی یونیورسٹی میں ہونے والا امتحان ملتوی کر دیاگیاہے۔پٹنہ ضلع اور میونسپل علاقے کے کچھ حصوں میں سیلاب جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے،تمام اسکولوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسکولوں کو بند کرنے کے سلسلے میں والدین کو ایس ایم ایس بھیج کر مطلع کریں۔پٹنہ کے راجندر نگر، کنکر باغ سمیت نچلے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے،بہت سے گھروں میں بھی پانی گھس گیا ہے،بہار میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل ہو رہی بارش کا اثر دکھائی دے رہا ہے،دریا¶ں کی آبی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی ہے،پٹنہ میں گنگا ندی میں فی الحال پانی نہیں بڑھا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے سربراہ سیکرٹری امرت نے بتایا کہ آنے والے وقت میں مسلسل بارش کا اندازہ ہے،جن کے گھروں میں پانی آ گیا ہے اور وہ لوگ جو گھر سے باہر جانا یا کسی رشتہ دار کے پاس جانا چاہتے ہیں ان کے لئے ٹریکٹر کا انتظام کیا جا رہا ہے، گاندھی میدان کے قریب بس کی سہولت دی جا رہی ہے۔بھاری بارش کی وجہ سے ریل ٹریفک بھی متاثر ہے۔مشرقی وسطی ریلوے کے مطابق، بھاری بارش کی وجہ سے آرا-سہسرام رےلوے پر پانی جمع ہونے کی وجہ آپریشنل متاثر ہونے سے سروس میں خلل پیدا ہوگیاہے۔ساتھ ہی پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن سے آرہ اور سہسرام سے پٹنہ کے ساتھ ساتھ بکسر کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین بھی رد رہے گی۔وہیں سمستی پور منڈل کے تحت سمستی پور اور دربھنگہ ریلوے سیکشن پر زمین دھسنے کی وجہ سے ٹرین آپریٹنگ کو روک دیا گیا ہے۔

SHARE