ممبئی،28ستمبر(آئی این ایس انڈیا)
اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا کے درمیان سیٹ تقسیم کو لے کر چل رہی رسہ کشی کے درمیان ادھو ٹھاکرے نے ساتھ مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔شیوسینا صدر ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں مل کر الیکشن لڑیں گی جس کے بارے میں جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فی الحال سیٹوں کے نمبر پر بات چیت چل رہی ہے۔ذرائع کی مانیں تو بی جے پی ریاست میں 144 سیٹوں اور شیوسینا 126 سیٹوں پر انتخاب لڑ سکتی ہے ۔شیوسےنا صدر ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا بی جے پی کے اتحاد پر کہاکہ ہم ساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے اور جلد ہی اس کا اعلان کیا جائے گا،ہم پہلے ہی اتحاد پر فیصلہ لے چکے ہیں،ہم صرف سیٹوں کی تعداد پر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو مہاراشٹر میں شیوسینا اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان سیٹ تقسیم کے فارمولے پر مہر لگ گئی ہے۔بی جے پی ریاست میں 144 سیٹوں اور شیوسینا 126 سیٹوں پر انتخاب لڑے گی۔وہیں دیگر اتحادیوں کے لئے 18 نشستیں رکھی گئی ہیں۔






