جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے اساتذہ نے گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کو بیدار کیا اور کاغذات کی درستگی مہم میں تیزی لانے پر زور دیا
مدہوبنی: جمہوری ملک میں ووٹ ایک آئینی طاقت ہےہرشہری اور باسی کوحکومت بنانے کا اختیار ہے جسے وہ ووٹ کےذریعہ ہی استعمال کرتا ہے. ووٹ ڈال کرالیکشن کمیشن کواپنی رائے سپردکردیتاہےکہ اسےملک کی باگ ڈور دی جائے. ووٹ ڈالنے کے لئے ضروری ہے کہ ووٹر لسٹ میں آپ کانام ہو. اس وقت پورے ملک میں 1/ستمبر 2019 سے15 /اکتوبر 2019 تک ووٹر لسٹ میں ناموں کی شمولیت اور درستگی کی مہم چل رہی ہے. یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پوری توجہ اور لگ کرعمر ہونے کے باوجود جن کانام نہیں ہے یا نام ہے لیکن ووٹر آئیڈی پروف میں کسی طرح کی کوئی غلطی ہےتو صحیح دستاویزدے کر درست کرائیں. یہ باتیں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کےاساتذہ نےمعروف عالم دین. ملی رہنما ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول کی ہدایت پرمختلف جگہوں پر جمعہ سےقبل مسجد میں اور عام لوگوں سےمل کر انہیں بیدار کرنے کی کوشش کی. اس سلسلے میں مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسين جامعۃ القاسم نےبتایا کہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے پلیٹ فارم سے لوگوں کو بیدار کرنےکی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ آئندہ انہیں کسی دقت اور پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے.مفتی محمد انصار قاسمی نےبتایا کہ لوگوں کےدرمیان جاکر یہ محسوس ہوا کہ سرکاری طور پر B L O کواس کام کی ذمہ دی گئی ہےلیکن بہت سی جگہوں پروہ لاپروائ برت رہے ہیں جن کی وجہ سےعام لوگوں کو دقت کا سامنا ہے افسران کو چاہیے کہ اس پردھیان دیں. اسی طرح الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ متعینہ مدت میں توسیع کرے. کیونکہ کاموں کی زیادتی اور کئ دنوں سےمسلسل ہورہی بارش کی وجہ سے 15/اکتوبر تک ہونا ناممکن ہے.اس موقع پر جامع الامام محمد قاسم النانوتوی میں جمعہ سے قبل مفتی نبی حسن مظاہری نے بتایا کہ جن کابھی نام ووٹر لسٹ میں ہے وہ ویری فیکیشن یعنی اپنے آئیڈی کی جانچ دوسرے دستاویز سےکرالیں . اسی طرح زمینی کاغذات تعلیمی اسناداور دیگر دستاویزات حاصل کرلیں. انہوں نے تفصیل سے لوگوں کو اس سلسلے میں جانکاری دی.مفتی عقیل انورمظاہری ناظم تعلیمات جامعۃ القاسم نے چلہنیاں ارریہ میں لوگوں کو یہ ذمہ داری دی کہ اسے وقت کی اہم ضرورت سمجھ کر کریں. ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ہم ایک دوسرے کے معاون بنیں اور ان کے کام آئیں. مفتی محمد ثناء اللہ قاسمی نےاحمدگنج جوگبنی میں جمعہ سے قبل لوگوں کو بتایا اورخاص طور پر پڑھے لکھے نوجوانوں سےاپیل کی وہ اپنے اپنے محلہ میں اسے بنیادی ضرورت سمجھ کر لوگوں کے دستاویز کودیکھیں اور اگر کوئی خامی ہو تو خدمت سمجھ کر درست کرادیں. مولانا محمد کاشف ندوی نے جھٹکیامدھےپورہ کی مرکز مسجد میں جمعہ سے قبل اسی عنوان پرخطاب کیااور مقامی سیاسی و سماجی کارکنان سےاپیل کی اگر آپ اس پر توجہ دے دیں گےتو بڑی تیزی سے اور جلد لوگوں کایہ کام ہوجائے گا اور کسی مشکلات کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا. مولانا محمد عقیل قاسمی نےنرپت گنج سےمتصل راج گنج میں لوگوں کو جمع کرکے اس کی ضرورت اور اہمیت بتایا ساتھ یہ بھی کہا کہ ابھی وقت ہے کاغذات کی درستگی کا جسے ہم غنیمت سمجھ کر درست کرالیں . واضح رہے کہ ان کے علاوہ مفتی نسیم اظہر قاسمی نے مدہوبنی میں. قاری محمد ربان جامعی نے موہن پور کٹہرا میں. قاری محمد مشتاق عثمانی. قاری عقیل احمد جامعی اور قاری محمد عارف عثمانی نےچھاتاپوراور اس کے اطراف میں.مولانا محمد فیاض قاسمی نے پورنیہ میں. ماسٹر محمد عمران فیضانی نے مہیشوامیں. ماسٹر محمد مرشد نےبیریاکمال میں اور قاری انصار الحق اشاعتی نےبیلا نیموا سپول میں انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں کو اس طرف توجہ دلایااور جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے پلیٹ فارم سے اس مہم کوکامیاب کیااور ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کاپیغام لوگوں تک پہنچایا اور زیادہ زیادہ کاغذات اور دستاویز جمع کرنے پرزور دیا.اسی طرح ائمہ سے جمعہ سےقبل اس بابت گفتگو کرنے پر کہا واضح رہے کہ سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کےجنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد مسلسل فاربس گنج میں لوگوں کے درمیان بڑے پیمانے پر بیداری کا کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply