بارہ بنکی: کابینی وزیر شری کانت نے کہا کہ ‘ہم نے اب اینٹی سیٹلائٹ میزائیل تیار کر لیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اس کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔’
اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں بی جے پی امیدوار کی پرچہ نامزدگی کے موقع پر جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو بھارتئی جنتا پارٹی کی حصولیابی میں شمار کیا نیز امریکہ میں مودی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت پر حزب اختلاف پر شدید نقتہ چینی کی۔
بارہ بنکی کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں بطور مہمان خصوصی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شری کانت شرما نے کہا کہ اب ملک میں ایسی حکومت ہے جس میں یہ طاقت ہے کہ ملک کی طرف آنکھ اٹھاکر دیکھنے والوں کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں موجود شدت پسندوں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے۔
شری کانت نے کہا کہ امریکہ میں مودی کی مقبولیت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کا کمل پوری دنیا میں کھل رہا ہے۔
آرٹیکل 370 کی منسوخی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے تین کنبے بدعنوانی کر کے اپنا گھر بھر رہے تھے۔

Leave a Reply