موب لنچنگ پر خط لکھنے والے 49 لوگوں کے خلاف معاملہ درج، مودی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو جیل بھجا جاتا ہے : راہل گاندھی




نئی دہلی: معروف فنکاروں اور دانشوروں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ ‘ملک میں کیا ہو رہا ہے اس سے دنیا بخوبی واقف ہے‘۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ملک کے تقریباً 50 معروف فنکاروں اور سماجی کارکنان کی جانب سے ایک مشترکہ خط وزیراعظم مودی کو لکھتے ہوئے اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایک شخص نے بہار کی عدالت میں عرضی دائر کی تھی کہ ایسا کرنے سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ عدالت نے عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عرضی گذار کے مطالبہ کو قبول کرلیا اور معروف فنکاروں کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ دائر کرنے کی ہدایت دی۔

راہل گاندھی نے آج اس سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہا کہ ‘حکومت کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھاتا ہے تو اسے جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ آج جوکچھ ملک میں ہو رہا ہے دنیا اس بات سے بخوبی واقف ہے‘۔

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے معروف شخصیتوں کے خلاف بہار کی عدالت کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کے حکم کو بدقسمتی قرار دیا۔

پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو نے جمعہ کو جاری بیان میں کہاہے کہ ملک کے خلاف بغاوت جیسی سنگین دفعات کے تحت دانشوروں، تھیٹر سے منسلک شخصیتوں اور فلم سازوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو جمہوریت کےلیے خطرناک قرار دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *