اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل واگورہ سے تعلق رکھنے والے قیصر مجید بابا نامی شخص روزگار کے لیے ریاست مہاراشٹر کے ناگپور شہر میں آیا ہوا تھا۔
گمشدہ شخص کے رشتہ دار پیر عمر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’20 ستمبر کو قیصر نے اپنے اہل خانہ سے فون پر بات چیت کی کہ وہ خیریت سے ناگپور پہنچ گیا اور اسے ناگپور کے ایک ہوٹل میں نوکری مل گئی ہے’۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ ’21 ستمبر سے اس سے دوبارہ بات چیت نہیں ہوپائی ہے۔’
اہل خانہ کے مطابق ناگپور جانے سے پہلے گمشدہ نوجوان لداخ کے ایک ہوٹل میں کام کرتا تھا اور وہیں سے ناگپور کے لیے روانہ ہوا تھا۔’
اہل خانہ نے بتایا کہ ‘اس سلسلے میں ہم نے ناگپور پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ہم سے کہا گیا کہ پہلے ناگپور آنا ہوگا، اس کے بعد ہی کوئی کارروائی کی جا سکے گی۔’

Leave a Reply