یکم اکتوبر کو اسرو کے سائنسداں سریش کمار کی پُراسرار حالت میں ان کے فلیٹ سے لاش ملی تھی اس معاملہ میں ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ پولس نے اس معاملہ میں ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور یہ معاملہ ہم جنس پرستی سے جڑا ہوا ہے۔ اس معاملہ میں پولس نے سریش کمار کے ساتھی لیب ٹیکنیشین کو گرفتار کر لیا ہے۔
حیدرآباد کے این آر ایس سی کے سائنسداں سریش کمار کے قتل کا تعلق ہم جنس پرستی سے جڑا ہوا ہے۔ پولس نے بتایا کہ 56 سالہ سریش کمار کو ان کے ہی فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔ ان کے سر میں چوٹ کے نشان تھے اور وہ اپنے اہل خانہ سے دور رہتے تھے۔
پولس کمشنر انجنی کمار نے بتایا کہ سریش کمار کے اکیلے پن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لیب ٹیکنیشین نے خون کے سیمپل لینے کے نام پر ان سے قربت اختیار کر لی تھی اور ان سے غیر فطری تعلقات بنا لئے تھے۔ پھر اس نے ان کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے اور اس کے بدلے میں ان سے روپے ملنے کی امید تھی۔ انجنی کمار نے بتایا کہ جب ان سے روپے نہیں ملے تب اس نے سائنسداں سریش کمار کو مارنے کی سازش رچ لی۔ وہ سریش کمار کے فلیٹ پر 30 ستمبر کو گیا اس نے پہلے ان سے جسمانی تعلقات بنائے اور پھر سر پر چاقو سے حملہ کر کے انہیں مار ڈالا۔
Anjani Kumar, Commissioner of Police, Hyderabad: Hyderabad City Police have arrested one man in connection with the death of S Suresh Kumar, a scientist with National Remote Sensing Centre (NRSC) at ISRO on October 1. #Telangana pic.twitter.com/zGTKbwkQx2
— ANI (@ANI) October 4, 2019
پولس کے مطابق چینئی میں رہ رہی سریش کمار کی اہلیہ نے جب اپنے شوہر کو فون کیا، جب ان کا فون نہیں ملا تو انہوں نے پڑوسیوں کو فون کیا جس سے انہیں پتہ لگا کہ سریش کمار کا کسی نے قتل کر دیا ہے۔

Leave a Reply