نئی دہلی (ملت ٹائمز)
معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر مولانا توقیر احمد قاسمی نے طلاق کے موضوع پرمولانا مفتی زین الاسلام صاحب کی کتاب ”طلاق عد ل و انصاف پر مبنی ایک مستحکم نظام“ کا ترجمہ کیاہے جس کا گذشتہ دنوں مرکز المعارف کی سلور جبلی کے ایک پروگرام میں مولانا بدرالدین اجمل رکن شوی دارالعلوم دیوبند وصدر اے آئی یو ڈی ایف کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اس موقع پر مولانا متین الحق اسامہ صدر جمعیت علماءاتر پردیش ۔ رفیق العلماءڈاکٹر عمر گوتم چیرمین اسلامک دعوہ سینٹر وغیرہ بھی موجودہ تھے ۔اس کتاب کے اصل مصنف دارالعلوم دیوبند میں شعبہ افتاءسے وابستہ مفتی زین الاسلام الہ آبادی ہیں ۔
واضح رہے کہ مولانا توقیر احمد قاسمی درجنوں کتاب کا انگریزی میں ترجمہ کرچکے ہیں جس میں مولانا اشرف علی تھانونی کی کتاب اغلاط العوام اور پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی کتاب خواتین اسلام کے کارنامے سر فہرست ہیں اور دنیا بھر میں یہ ترجمہ مقبول ہواہے ۔
مولانا توقیر احمد قاسمی کی نئی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد مولانا بدرالدین اجمل ۔ مولانا برہان الدین قاسمی ۔ مولانا عتیق احمد مکی ۔ مولانا مدثر احمد قاسمی ۔ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی ۔ شمس تبریز قاسمی سمیت متعدد علماءواسکالرس نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔






