معروف مصنف مولانا مدثر احمد قاسمی کی نئی کتاب ” انقلابی تحریریں“ کا اکابرین کے ہاتھوں رسم اجراء




 نئی دہلی: (ملت ٹائمز) معروف منصف اور تجزیہ نگار مولانا مدثر احمد قاسمی کی نئی کتاب” انقلابی تحریریں “ کا گذشتہ دنوں مرکز المعارف کی سلورجبلی کے افتتاحی اجلاس میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیت علماء ہند، مولانا محمد بدرالدین اجمل قاسمی رکن شوری دارالعلوم دیوبند و ایم پی لوک سبھا، مولانا سید محمود اسعد مدنی جنرل سکریٹری جمعیت علماء ہند،مولانا مفتی عزیز الرحمن فتح پوری اور دیگر علماءکے ہاتھوں عمل میں آیا ۔

مولانا مدثر احمدقاسمی کی یہ حالیہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے جسے دیوبند کے مکتبہ صوت القرآن نے شائع کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق یہ کتاب ہر جمعہ کو ملک کے سب سے بڑے اردو اخبارروزنامہ انقلاب میں شائع ہونے والا مضامین کا مجموعہ ہے ۔ مولانا مدثر احمد قاسمی متعدد مصروفیات کے ساتھ پابندی سے انقلاب کے جمعہ ایڈیشن کیلئے کئی سالوں سے اسلامیات ،سماجیات ، حالات حاضرہ اور دیگر اہم ایشو ز پر لکھنے کا اہتمام کررہے ہیں ،علاوہ ازیں انقلاب کے ممبئی ایڈیشن میں ادارتی صفحہ پر انگریزی زبان میں” دی میسیج “کے عنوان سے بھی ان کا یومیہ کالم شائع ہوتاہے ۔ مصنف بنیادی طور پر مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈریسرچ سینٹر کے سینئر استاذ ، ڈیل کورس کے نیشنل کوآرڈینٹر ، ایسٹر ن کریسنٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر اور الغزالی انٹر نیشنل اسکول، ارریہ، بہار کے بانی ڈائریکٹر ہیں ۔ ملت ٹائمز کیلئے بھی وہ کالم لکھتے ہیں ۔ اس سے قبل وہ متعدد کتابیں انگریزی و اردو میں تصنیف کرچکے ہیں جسے اہل علم کے درمیان مقبولیت حاصل ہے ۔

رسم اجراء کے موقع پر مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانا مدثر احمد قاسمی ایک نوجوان اسلامک اسکالر ہیں ۔ ان کی تحریروں میں مستقبل کا نقشہ ، رہنمائی ،امید یں اور نوجوانوں کیلئے حوصلہ ہوتاہے ۔ یہ کتاب بھی نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہوگی ۔

 انقلابی تحریریں کے رسم اجراء کے بعد بڑی تعداد میں علماء و دانشوران نے نیک خواہشات کا اظہار کیا  جن میں رفیق العلماءڈاکٹر عمر گوتم چیرمین اسلامک دعوة سینٹر، مولانا محمدبرہا ن الدین قاسمی ڈائریکٹر ایم ایم ای آر سی ، ممبئی، مولانا عتیق الرحمان قاسمی انچار ج ایم ایم ای آرسی ، معروف ادیب حقانی القاسمی،مولانا افضل قاسمی استاذ دارالعلوم بری برطانیہ ، مولانا خالد قاسمی سابق امام وخطیب مسجد الفاروق امریکہ ، مولانا توقیر احمد قاسمی صدرشعبہ انگریزی دارالعلوم دیوبند ۔ سینئر جرنلسٹ اے یو آصف کو ڈائریکٹر پریس کلب آف انڈیا ،ڈاکٹر عبد القادر شمس سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ سہارا، ڈاکٹر رضی احمد قاسمی نیشنل کو آرڈینٹر مرکز اکیڈمی آسام ، شاہ جہاں ندوی ڈائریکٹر الغزالی انٹر نیشنل اسکول  ارریہ، ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی دہلی، مفتی جسیم الدین قاسمی ممبئی ، مولانا ناصر قاسمی،دبئی اور شمس تبریز قاسمی ایڈیٹر ملت ٹائمز وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *