سرسید کے مشن کو زندہ رکھنے کیلئے تعلیم پر توجہ دی جائے :عارف محمد خان

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی یوم پیدائش پر گذشتہ دنوں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کے ایک فورم نے سر سید میموریل لیکچر کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مہمان خصوصی عارف محمد خان گورنر کیرالانے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سر سید احمد خان ہمارے مسیحا اور محسن ہیں ،انہوں نے قوم کو مشکل وقت نکالنے کا عملی طریقہ اپنایا اور راستہ بتایا ۔آج بھی ضرورت اسی بات کی ہے کہ ہم تعلیم کی جانب توجہ دیں اور سر سید کے مشن کو کامیاب بنانے کیلئے ان کے تعلیمی مشن پر کام کریں ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر نے کہاکہ سر سیدہندوستان میں جدید تعلیم کے بانی اور مسلمانوں کے محسن ہیں ،انہیں اصل خراج عقیدت یہی ہے کہ ہم تعلیم پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد فاروق ، ڈاکٹر وسیم اختر مدثر حیاث سمیت متعدد لوگوں نے اظہار خیال کیا ۔تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز ہوا ۔ جناب کشور خان نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ،اس موقع ڈاکٹر سید احمد فاروق، جناب حیدر علی اور دیگر شخصیات نے کیرالاکے نومنتخب گورنر جناب عارف محمد خان کاپرتپاک استقبال بھی کیا ۔