30 نومبر کو موتیہاری میں ہوگا آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد ، نامور شعراء اور ادباء کریں گے شرکت دلوں کو جوڑنے کا کام کرتا ہے مشاعرہ: محب الحق خان




موتیہاری: ( فضل المبین ) گذشتہ سالوں کی طرح سال رواں کے 30نومبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے میدان عمل موتی ہاری کی تاریخی سرزمین پر ٹاؤن ہال کے وسیع وعریض کیمپس میں نہایت شاندار مشاعرہ کا انعقاد ہوگا،جس میں ملک و بیرون ملک کے نامور شعراء اور ادباء شرکت کریں گے ۔

وہیں اس موقع پر سرسید ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اور موتی ہاری نگر پریشد کے سابق وائس چیئرمین محب الحق خان نے  جا ن پل میں واقع اپنی رہائش گاہ پر چھٹی بار منعقد ہونے والے آل انڈیا مشاعرہ کے لئے پہلی میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: مشاعرہ ادب کی جیتی جاگتی تصویر ہوتی ہے اور  ادب کے پروان چڑھانے کے ساتھ دلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ: سر سید ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سابقہ 5 سالوں سے موتیہاری میں ہونے والا مشاعرہ جس تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوتا ہے ۔ اسی طرح سال رواں کے 30نومبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کے میدان عمل موتی ہاری کی تاریخی سرزمین پر ٹاؤن ہال کے وسیع وعریض کیمپس میں نہایت شاندار مشاعرہ کا انعقاد ہوگا جہاں ملک و بیرون ملک کے نامور شعراء و ادباء کی محفل سجے گی ۔ میٹنگ کی صدارت تفضیل احمد تفضیل نے کی  اس موقع سے میٹنگ میں شامل اراکین وشرکاء نے اپنی قیمتی آراء سے کمیٹی ‌کو نوازا ۔ جہاں ندیم فروخ سے نظامت کرانے اور نام چین شعراء کو مدعو کرنے پر غور و فکر کیا گیا ۔

اس میٹنگ میں ڈاکٹر ایس ایم منت اللہ، مشہور کاریڈیو لوجسٹ ڈاکٹر تبریز عالم ، فاروق اعظم، بجرنگی نارائن ٹھاکر،  ڈاکٹر اخلاق ،ساجد رضا، سید ساجد حسین، عقیل‌احمد، وصیل احمد خان ، انور کمال ، صحافی انتظار الحق، صحافی عزیرسالم، ظفر حبیبی، خورشید عالم، پرویز احمد، ڈاکٹر صبا‌ اختر شوخ، بجرنگی ناراین، ڈاکٹر شبنم آصف، ڈاکٹر کم کم سنہا ، صحافی احمد قاسمی، ارون کمار‌ یادو، انیس الحق، روح الحق ہمدم ، آفتاب عالم، شعیب عالم ، گڈو خان ، نصر احمد خان ،سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران وغیرہم نے شرکت کی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *