نئی دہلی (ملت ٹائمز)
مہاراشٹرا اور ہریانہ میں آج صبح 8بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹرا اور ہریانہ دونوں جگہ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی آگے چل رہی ہے ۔ اب تک رجحانات کے مطابق مہاراشٹرا میں بی جے پی177 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 78 سیٹوں پر آگے ہے ۔ ہریانہ میں بی جے پی 38سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس29سیٹوں پر آگے ہے ۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق مہاراشٹرا میں بی جے پی کی سرکار بننا یقینی ہے تاہم ہریانہ میں ابھی معاملہ واضح نہیں ہوسکا ہے ۔ یہاں کانگریس اور بی جے پی دونوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔
دوسری طرف مہاراشٹرا میں اب تک رجحانات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کل تین سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔ کشن گنج اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں بی جے پی اور مجلس کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔






