آسام ضمنی انتخابات: جانیہ سیٹ پر یو ڈی ایف کے امیدوار ڈاکٹر رفیق الاسلام آگے

گوہاٹی (ملت ٹائمز)
آسام کی جانیا اسمبلی سیٹ پر آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار ڈاکٹر رفیق الاسلام آگے چل رہے ہیں تاہم کانگریس امیدوار شمس الحق انہیں سخت ٹکر دے رہے ہیں ۔ اب تک وہاں 26 ہزار ووٹوں کی کاﺅنٹنگ ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر رفیق الاسلام کو 12 ہزار ووٹ ملے ہیں ۔ کانگریس امیدوار شمس الحق 8 ہزار ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پرہیں جبکہ بی جے پی امیدوار توفیق الرحمن 5 ہزار ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہیں ۔ آسام میں کل چار سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں تاہم مولانا بد رالدین اجمل کی پارٹی اے آئی یو ڈی ایف صرف ایک سیٹ پر الیکشن لڑڑہی ہے جہاں اسے سبقت ملتی ہوئی ہے ۔