اخلاص سے کیا ہوا کام دیر تلک باقی رہتا ہے: مفتی محفوظ الرحمن عثمانی




مدرسہ احسن العلوم پونیری مدراس میں خطاب ہر کسی کاایک مقصد اور مشن ہوتاہے. وہ اسےفروغ اور ترقی دینے کی فکر اور کوشش کرتا ہے، کاشتکار اناج کے کٹنے اوربہتر پھل کےآنی کی امید رکھتا ہے۔ تاجر برادری بہتر منفعت کی خواہش کرتا ہے ایسی ہی ہمارے اور آپ کا مقصد اشاعت دین اور اسلام کافروغ ہے، مدرسہ کے منتظمین، اساتذۂ کرام اور معاونین و محسنین کی یہ کوشش اور تمنا ہوتی ہے کہ آپ قرآن و حدیث کے علم سے بہرور ہوکرنکلیں، آپ کا سینہ تعلیمات نبوی سے بھرا ہو ایک اچھے اور صالح انسان بن کر نکلیں، یہ باتیں معروف عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نے مدرسہ احسن العلوم مسلم نگر پونیری مدراس میں طلبہ و اساتذہ سے کہا۔ واضح رہے کہ وہ ان دنوں مدراس میں اصلاحی و دعوتی دورہ پر ہیں، مولانا تمیم داری قاسمی صدر انجمن قاسمیہ مدراس اور مفتی مجاہد الاسلام قاسمی مہتمم جامعہ قاسمییہ عربی کالج کی دعوت پرتشریف لائے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بطور مثال کے کہا کہ جب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ماں حضرت ہاجرہ نے بیٹے کی شدت پیاس اور پانی کی تڑپ کودیکھتے ہوئے پانی کی تلاش میں دوڑ لگایا تو اللہ نے اسے ہمیشہ ہمیش کے لئے باقی رکھدیا، اور ہر عمرہ کرنے والا صفا مروہ کے درمیان میلین اخضرین پہ دور لگاتا ہے، ایسی ہی اخلاص سے کھودا گیا نہر زبیدہ، جس کااب تک بہتا ہوا پانی شیریں اور صاف وشفاف ہے. اسی طرح اگرآپ خلوص. جذبہ صادق اور محنت ولگن سے پڑھیں گے اور اپنے مقصد کے حصول میں لگے رہیں گے تواللہ علم نافع عطا کرےگا. معلوم ہوکہ مدرسہ احسن العلوم مسلم نگر پونیری جامعہ قاسمیہ عربی کالج مدراس کی شاخ ہے، مفتی عثمانی نے مزید کہا کہ آپ بہت اچھے ہیں کہ شہر کے ہنگامے اور شورشرابے سے دور دیہات میں علم کے حصول میں لگے ہوئے ہیں. قابل مبارک ہےمفتی مجاہد الاسلام قاسمی بانی ومہتمم جامعہ قاسمیہ عربی کالج اور ان کے کارکنان جو دیہات اور گاوں میں مکاتیب دینیہ کانظام چلارہےہیں جووقت کی اہم ضرورت ہے، اس موقع پر مفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسين جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ، مولانا امین الدین قاسمی، مفتی الیاس آمبوری، مولانا رضوان ندوی، مولانا ریاض المصطفی مظاہری، اور حافظ منہاج الدین وغیرہ بھی موجود تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *