ممبئی (ایم این این )
مہاراشٹر میں شیو سینا آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتی ہے اور میڈیا ذرائع کے مطابق اس نے بی جے پی کے سامنے یہ بات رکھ بھی دی ہے۔ پارٹی لگاتار بی جے پی پر دباو بنا رہی ہے کہ وہ 2.5 سال کے لیے شیو سینا کو بی جے پی کا عہدہ دے۔ چونکہ بی جے پی مہاراشٹر میں 100 سیٹوں تک محدود ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے اس لیے وہ بغیر شیو سینا کے حکومت نہیں بنا سکتی۔ یہی وجہ ہے کہ شیو سینا نے بی جے پی پر دباوبنانا شروع کر دیا ہے۔ ریاست میں شیو سینا کم و بیش 65 سیٹیں حاصل کر رہی ہے۔ کانگریس اتحاد کو اس ریاست میں 100 سے زائد سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔






