جے پور،25اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)
راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے جمعہ کوکہاہے کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج تمام اندازوں سے ہٹ کر ہیں اور ان سے کانگریس کو طاقت ملی ہے۔سچن پائلٹ پارٹی کے ریاستی صدر دفتر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔مہاراشٹراورہریانہ میں اسمبلی انتخابات اورراجستھان سمیت کچھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے نتائج کاذکرکرتے ہوئے پائلٹ نے کہاہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ان انتخابات (نتائج) سے کانگریس کو طاقت ملی ہے اورآنے والے انتخابات چاہے وہ دہلی، جھارکھنڈ یا بہار ریاست کے ہوں، مجھے نہیں لگتا نہیں کہ مرکزکی حکمراں جماعت کسی بھی ریاست میں حکومت بنا پائے گی۔مرکز میں حکمران بی جے پی کو سبق لینے کا مشورہ دیتے ہوئے پائلٹ نے کہاہے کہ بی جے پی کو اس سبق لینا چاہیے اور خوداحتسابی کرنی چاہیے کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے ایک بڑا اشارہ اس کو دیا ہے۔سچن پائلٹ نے کہاہے کہ مہاراشٹر اور ہریانہ میں جو بھی نتائج آئے ہیں وہ بھی اندازے سے ہٹ کر ہیں جو لوگوں نے کبھی سوچانہیں تھا۔تنظیم مضبوط ہے اور زمین پر اچھی طرح کام کر ررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں تو کانگریس-این سی پی کا جو اتحاد ہے عوام ہمارے ساتھ تھی، لیکن جو پیشن گوئی کرنے والے لوگ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔تھوڑی کسررہ گئی، نہیں تو دونوں ریاستوں میں ہریانہ میں کانگریس اور مہاراشٹر میں کانگریس این سی پی اتحادتقریباََ بننے کی پوزیشن میں آ گیاتھا۔






