اڑیسہ میں سلسلہ وار دھماکے، دو زخمی

برہم پور ،اڑیسہ 27اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
اڑیسہ کے گنجام ضلع کے پولاسرا میں ہوئے پانچ سیریل بم دھماکوں میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔نامعلوم افراد نے ہفتے کی شام پانچ جگہوں پر دیسی بم پھینکے اور فرار ہوگئے۔پولیس نے کہا واقعہ کے پیچھے کی وجہ اور اس میں ملوث افراد کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔رانی پےٹھ مارکیٹ علاقہ میں ہوئے ایک دھماکے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں کو پہلے مقامی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا اور بعد میںبڑے اسپتال بھیج دیا گیا، جس سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ گنجام کے پولس سپرنٹنڈنٹ برجیش کمار رات پولاسرا پہنچے اور تحقیقات شروع کی ہے ۔ حملے میں ملوث افراد کو پکڑنے کے لئے علاقے میں گشت بڑھا دی گئی ہے۔

SHARE