پاکستان میں اندوہناک حادثہ، دھماکہ کے بعد ٹرین میں لگی آگ، 65 افراد جاں بحق

کراچی ( ملت ٹائمز)
پاکستان مین جمعرات کی صبح کراچی-راولپنڈی تیج گام ایکسپریس ٹرین میں زبردست دھماکہ ہوا جس کے بعد پوری گاڑی میں آگ لگ گئی۔ حادثہ پنجاب علاقہ کے جنوب میں رحیم یار خان کے پاس ہوا۔ ریلوے افسران کے مطابق کھانا پکانے کے لیے استعمال کیے گئے گیس کنستر میں دھماکہ ہوا جس کے بعد تین بوگیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 65 لوگوں کی موت کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ خبروں کے مطابق 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو ملتان کے بی وی ایچ بہاولپور اور پاکستان-اٹالین ماڈرن برن سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

SHARE