مالیگاؤں و دھولیہ کے نومنتخب اراکان اسمبلی کا حیدرآباد میں استقبال !




مفتی اسماعیل قاسمی مجلس کے گروپ لیڈر مقرر، پارٹی صدر نے اسپیکر کو نامزدگی لیٹر روانہ کیا

مالیگاؤں: (عامر ایوبی) حال ہی میں ہوئے مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں مجلس اتحاد المسلمین نے 44 حلقہ اسمبلی سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے تھے ۔

جس میں سے صرف دو کامیاب ہوسکے جس میں مالیگاؤں سے مفتی اسماعیل قاسمی اور دھولیہ سے ڈاکٹر فاروق شاہ کا شمار ہے ان دونوں نومنتخب ارکان اسمبلی کے استقبال میں حیدرآباد کے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر دفتر دارالسلام میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جہاں آج دوپہر رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مفتی اسماعیل قاسمی اور ڈاکٹر فاروق کا شاندار استقبال کیا اور انہیں نیک خواہشات پیش کیں جب کہ رات میں ایک جلسہ بھی منعقد کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر اسمبلی میں مجلس کے گروپ لیڈر کے طور پر مفتی اسماعیل قاسمی کا نام پارٹی صدر نے طئے کیا ہے اور اپنا ایک مکتوب مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کو روانہ کیا گیا ہے۔

اس سے مالیگاؤں میں مجلس کے ماننے والوں میں خوشی کی ایک لہر دیکھی گئی یاد رہیکہ حیدر آباد کی استقبالیہ تقریب میں مالیگاؤں اور دھولیہ سے سینکڑوں نوجوان اپنی نجی خرچ پر حیدرآباد روانہ ہوئے ہیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *