خدمت خلق ضرورت بھی ہے عبادت بھی ہے. اور یہ خاموش دعوت بھی ہے. معلم انسانیت جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں کے ساتھ بھی ہمدردی کی. آج اس بات کی ضرورت ہے کہ انسانیت کے ناطے مریضوں کی تیمارداری. بھوکوں کے لئے کھانے کا انتظام. ضرورت مندوں کی ضرورت کی تکمیل کی کوشش کریں یہ باتیں معروف عالم دین ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدہوبنی سپول بہار نےالمعہدالاسلامی سونا پورڈوریاارریہ میں میڈیکل کیمپ کے افتتاح سے قبل کہا. انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ضرورت ہےکہ ہرمیدان اور شعبہ حیات میں چراغ روشن کیا جائے. آپ کی محنت. کوشش. لگن اور خلوص سے روشن کیا چراغ ہی ملک وملت کی تعمیر وترقی کاسبب ہوگا. آپ ان اداروں. مدارس ومکاتیب جودراصل ہدایت کاچراغ ہےاس کی قدر کریں. خوشی ہےکہ چند سال گذشتہ قیام میں عمل میں آیا المعہد الاسلامی سوناپورارریہ. تعلیم کے ساتھ انسانی خدمت بھی انجام دے رہے ہیں. جو قابل مبارک ہے. واضح رہے کہ اس موقع پر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کو بھارت ور چوئل یونیورسٹی فار پیس اینڈ ایجوکیشن بنگلور کی جانب سے اعزازی ڈگری ملنے پر استقبالیہ اور تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں المعھد الاسلامی چیئرمین حافظ ابوطالب صدیقی. مفتی علیم الدین مظاہری شیخ الحدیث دارالعلوم رحمانی زیرومائل ارریہ. قاری افروز امام وخطیب مدینہ مسجد بنگلور. حاجی عبدالباری. ڈاکٹر شہنواز نےگلدستہ پیش کر کے استقبال کیا اور شال پوشی کی. اس موقع پر مفتی علیم الدین مظاہری شیخ الحدیث دارالعلوم رحمانی زیرومائل ارریہ نےکہاکہ تعلیم نبوی کے مطابق طاقتور مومن کمزور مومن سے بہترہے. انسان صحت مند رہےکہ اس کی کوشش کرنی چاہیے. تیمارداری اور بیماروں کے علاج کوشش اور فکرکرناہماراحق ہے.پروگرام کے کنوینر حافظ ابوطالب صدیقی نےکہاکہ تعلیم کے ساتھ انسانیت کی خدمت ہمارا مشن ہے. بہتر تعلیم کے ساتھ سماج کی تعمیر ہمارا مقصد ہے. بنیاد سےحضرت مولانا ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کی سرپرستی و رہنمائی حاصل ہے. ہمارا یہ حق تھا کہ انہیں مبارکبادی پیش کریں اس موقع پر مفتی غفران مدرسہ نورالعلوم نےتلاوت قرآن کی فضیلت پرروشنی ڈالی.بڑی تعداد میں میڈیکل کیمپ سے مریضوں نےفائدہ اٹھایا اور شوگر. بلڈپریشر. وغیرہ کے جانچ کے بعد مفت دواحاصل کیمفتی محمد انصار قاسمی صدر المدرسين جامعۃ القاسم نےکہاکہ تعلیم ترقی کازینہ ہے. سیمانچل ڈیلوپمنٹ فرنٹ کےجنرل سیکرٹری شاہ جہاں شاد. مولانا یوسف انور. مفتی سالم احسن قاسمی ناظم صوت الحرا للعلوم الاسلامیہ والعصریہ پوٹھیا. قاری شمشیر عالم جامعی.مولانا سرتاج مظاہری ناظم تعلیمات المعہد الاسلامی. مفتی ریحان قاسمی ناظم المعہد الاسلامی. نے اظہار خیال کیا. حافظ مدثر. محمد شاہد عرف لال. عزیر. نےپروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا. ماسٹر فیروز حافظ ابوالکلام وغیرہ کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.

Leave a Reply