ترکی کی ڈپلومیسی سے امریکی چال ناکام ۔ ٹرمپ نے اب کہا’اردگان سے میرے تعلقات اچھے ہیں ‘!

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ”کوئی بھی غلط قدم نہ اٹھانے والے ایک صدر کو آپ معزول نہیں کر سکتے۔

انقرہ( ایم این این )
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ میرے اچھے تعلقات استوار ہیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے مسیسی پی روانگی سے پیشتر وائٹ ہاوس کے باغیچے میں اخباری نمائندوں کو بریفنگ دی۔
صدر ایردوان کے 13 نومبر کے مجوزہ دورہ امریکہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ”صدر ِ ترکی کے ساتھ میرے اچھے تعلقات ہیں ، امریکہ اور ترکی کے مابین شام کے شمال مشرق میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق فائر بندی پر بھر پور طریقے سے عمل درآمد کیا گیا”۔
انہوں نے شام میں متعین امریکی فوجیوں کی اپنے گھر بار کو واپسی کی خواہش پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ ترکی۔ شام سرحدوں کا تحفظ کوئی دوسرا فریق کرے ، ہم نے وہاں کے تیل کے کنووں کو تحفظ میں لے لیا ہے، مجھے تیل سے محبت ہے۔ ہم وائے پی جی، PKK ترکی اور کئی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ان کی معزولی کے حوالے سے جاری تحقیقات کو ایک فضول بحث کے طور پر بیان کرنے والے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ”کوئی بھی غلط قدم نہ اٹھانے والے ایک صدر کو آپ معزول نہیں کر سکتے۔ “(ٹی آر ٹی اردو کے ان پٹ کے ساتھ )