نرموہی اکھاڑا کی ملکیت کا دعوی خارج ۔ متنازع زمین سرکار کی ملکیت :سپریم کورٹ

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سپریم کورٹ میں بابری مسجد ۔ رام مندر جنم بھومی پر سپریم کورٹ کے پانچ ججوں نے فیصلہ سنانا شروع کردیاہے اور اس سلسلے میں نرموہی اکھاڑا کی ملکیت اورسوٹ کا دعوی خارج کردیاہے ۔ انہوں نے سب سے پہلے یہ واضح کیاہے کہ شیعہ وقف بورڈ کی عرضی خارج کردی گئی ہے اور 1946 کا فیصلہ برقرار ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہاہے کہ بابرکے حکم پر میر باقی نے مسجد بنائی تھی ۔ یہ بھی واضح کردیاگیاہے کہ فیصلہ کے معاملے میں پانچوں ججز کی رائے ایک ہے ۔ اقلیت اور اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ نہیں ہوگا ۔