نوئیڈا(آئی این آیس انڈیا)
نوئیڈا پولیس نے ایودھیا معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا ہےَ یہ معلومات پولیس کے ایک سینئرافسرنے دی ہیں۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ (گوتم بدھ شہر) کرشن نے بتایا کہ اتر پردیش نونرمان سینا صدر امت جانی کو پولیس نے گرفتارکیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو شک تھا کہ امت جانی ایودھیا فیصلے کے بعد کوئی افواہ پھیلاسکتاہے جس سے ماحول خراب ہوسکتاہے۔انہوں نے بتایا کہ احتیاطاََامت جانی کو تھانہ سیکٹر 20 پولیس نے گرفتارکیا۔اسے ایک محفوظ مقام پررکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تین پولیس اہلکارںنے ہیمنت چودھری نامی شخص کو ایودھیا معاملے پر فیصلے کے بعد گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہیمنت چودھری نے کنٹرول پینل کو فون کر کے بتایا تھا کہ ایک جگہ بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں اور کوئی ناخوشگوار واقعہ کو انجام دے سکتے ہیں۔جب پولیس وہاں پر پہنچی تو پولیس کو پتہ چلا کہ اطلاع دینے والے نے غلط معلومات دی ہیں۔اس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ہیمنت چودھری کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ اتر پردیش کے پولیس ڈائریکٹر جنرل اور حکومت نے حکم دیاہے کہ جن لوگوں کے بارے میں یہ شک ہوکہ وہ ایودھیا کیس کے فیصلے کے بعدافواہ پھیلا سکتے ہیں اور ماحول بگاڑنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، انھیں حراست میں لیا جائے۔ اسی ضمن میں امت جانی اور ہیمنت چودھری کو گرفتار کیا گیا ہے۔معلوم ہو کہ اس سے قبل بھی امت جانی کے خلاف مذہبی نفرت پھیلانے اور افواہوں کوتقویت دینے کے الزام میں مقدمے درج کیے جاچکے ہیں۔بہت متنازعہ مسائل پر امت جانی تلخ ردعمل ظاہرکرتارہاہے۔






