مجلس مہاراشٹر ا میں شیوسینا اور این سی پی حکومت کی نہیں کرے گی حمایت:اسد الدین اویسی

ممبئی ( ملت ٹائمز)
مہاراشٹر ا میں کس کی حکومت بنے گی ابھی تک معاملہ صاف نہیں ہوسکا ہے ،شیوسینا کی گورنر سے ملاقات ہوگئی ہے اور اب این سی پی لیڈر کی ملاقات ہورہی ہے ، یہ خبر ہے کہ کانگریس نے بھی حمایت کی ہری جھنڈی دکھا دی ہے لیکن دوسری طرف این سی پی کانگریس کے ساتھ خود بھی سرکار بنانے کی کوشش میں ہے لیکن ایسا مشکل لگ رہاہے ۔اس دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہاہے کہ مہاراشٹرا میں ہماری پارٹی کے د وایم ایل اے ہیں جو شیوسینا کی حکومت کی حمایت نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں مہاراشٹر ا کے گورنر کو خط بھی بھیج دیاگیا ہے ۔