صرف پانچ دنوں میں 60 لاکھ سے زائدافراد بنے ملت ٹائمز کے قارئین

مستقبل میں ہماری رسائی اس سے بھی زیادہ لوگوں تک ہوگی اور ایک متبادل میڈیا کی حیثیت سے ملت ٹائمز کی کوششیں رنگ لائے گی ۔ مسلمانوں ،کمزوروں ،اقلیتوں اورمظلوموں کی مضبوط آواز بننے کا خواب ہمارا شرمندہ تعبیر ہوگا

نئی دہلی(ملت ٹائمز ڈیسک )
ملت ٹائمز اردو نیوز پورٹل کو گذشتہ پانچ دنوں کے دوران چھ ملین سے زیادہ ہٹس ملے ہیںیعنی اس دوران 60 لاکھوں نے ملت ٹائمز کو وزٹ کیاہے۔9نومبر کو تقریبا 14 لاکھ قارئین نے ملت ٹائمز کی ویب سائٹ وزٹ کیاتھا ،اس کے علاوہ اگلے چار دنوں تک بھی ملت ٹائمز کی ویب سائٹ پر ایک ملین سے زیادہ ٹریفک رہی اور اس طرح مجموعی طور پر پانچ دنوں میں 60 لاکھ افراد ملت ٹائمز کے قارئین بن گئے ہیں۔ 9نومبر کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد ۔رام مندر تنازع کا فیصلہ سنایاتھا جس کی ملت ٹائمز نے تقریبا لائیورپوٹنگ کی اور مسلسل قارئین تک ہر فیصلہ کی خبر فراہم کی ،اس کے بعد بھی ملت ٹائمز کی ویب سائٹ پر تجزیہ اور تبصرہ کو پابندی سے شائع کیاگیا ۔ ملی تنظیموں کا ردعمل ملت ٹائمز نے سب سے زیادہ اہتمام سے شائع کیا جس کی بنیاد پر ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی قارئین نے ملت ٹائمز پر سب سے زیادہ بھروسہ کیا اورملک کے اتنے اہم اور حساس مسئلے پر واقفیت حاصل کرنے کیلئے ملت ٹائمز کاسہارا لیا ۔
ملت ٹائمز کے ٹیکنیکل ایڈیٹر محمد شہنواز ناز نے بتایاکہ 9نومبر سے 13نومبر کے درمیان ملت ٹائمز کو 6ملین سے زیادہ لوگوں نے وزٹ کیا جس میں سب سے زیادہ ملت ٹائمز کی اردو ویب سائٹ پڑھی گئی اور کئی ایک نیوز ایسی رہی جس کے قارئین پانچ لاکھ سے زیادہ تھے ۔ہندوستا ن ،سعودی عرب ،برطانیہ ،متحدہ عرب امارات ،خلیجی ممالک اور امریکہ میں سب سے زیادہ ملت ٹائمز کی خبر پڑھی گئی ہے ۔
ملت ٹائمز نیوز پورٹل کے یومیہ قارئین عموماپانچ لاکھ ہیں ،تاہم ایسے مواقع پر ملت ٹائمز کی خبروں پر قارئین کا بھروسہ اورزیادہ بڑھ جاتاہے اوربڑی تعداد اس سے استفادہ کرتی ہے ۔ ملت ٹائمز کے یوٹیوب چینل کو بھی عوام کے درمیان قدرے مقبولیت مل رہی ہے اور وہاں بھی 3 لاکھ 60 ہزارسبسکرائبر ہوچکے ہیں۔ملت ٹائمز کی اردو اور ہندی ویب سائٹ کے علاوہ انگریزی ویب سائٹ بھی مقبول ہورہی ہے اور روزانہ تقریب ملت ٹائمز کی ایک دو اسٹوری گوگل پر اب ٹرینڈ کرنے لگی ہے ۔
ملت ٹائمز کے بانی ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے اس موقع پر ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر ظفر صدیقی قاسمیؔ ، ہندی کے ایڈیٹر محمد قیصر صدیقی، انگریزی کے ایڈیٹر محمد ارشاد ایوب اور پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ ہم سب کی مشترکہ محنتوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے اپنے تمام قارئین ،معاونین اور مخلصین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ملت ٹائمز کی یہ کامیابی ہمارے تمام قارئین کے اعتماد اور بھروسہ کا نتیجہ ہے ۔ انشاءاللہ مستقبل میں ہماری رسائی اس سے بھی زیادہ لوگوں تک ہوگی اور ایک متبادل میڈیا کی حیثیت سے ملت ٹائمز کی کوششیں رنگ لائے گی ۔ مسلمانوں ،کمزوروں ،اقلیتوں اورمظلوموں کی مضبوط آواز بننے کا خواب ہمارا شرمندہ تعبیر ہوگا ۔اس مشن کو مزید موثر اور مضبوط بنانے میں ہمیں آپ کے تعاون کی اشد ضرروت ہے ۔