رویو پٹیشن داخل کرنے کا فیصلہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا مناسب قدم: ملی کونسل






نئی دہلی: (پریس ریلیز) بابری مسجد ۔ رام مندر تنازع کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے علاوہ ازیں بورڈ نے یہ بھی کہاکہ مسجد کے بدلے میں پانچ ایکڑ زمین مسلمانوں کو منظور نہیں ہے۔ ملک کی معروف تنظیم آل انڈیا ملی کونسل نے بورڈ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیاہے اور اسے اہم قدم بتایا ہے۔
اخبارات کو جاری ایک بیان میں ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے کہاکہ عدالتوں سے جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں وہ پوری دنیا کے سامنے ہے تاہم اسی عدالت اور ہندوستانی آئین نے نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے اور فیصلے سے عدم اتفاق ظاہر کرنے کا ہمیں اختیار دے رکھا ہے اس لئے ایسے موقع پر اس کا بھر پور استعمال ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ بورڈ کے اس اقدام سے کم از کم دنیا بھر میں یہ میسج چلا گیا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور وہ مان رہے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سپریم کورٹ ک%