بہار: ڈی ایم سی ایچ میں ایک ہفتہ کے اندر ایک درجن سے زائد بچوں کی موت






دربھنگہ: ڈی ایم سی ایچ کے بچہ وارڈ میں ، ایک ہفتہ کے اندر لگ بھگ لگاتار درجن بھر بچے بخار کی وجہ سے فوت ہوگئے ، پیر کی صبح سے دوپہر تک تین سے چار بچے کی موت ہو چکی ہے وجہ بتایا جاتا ہے کہ یونی لائزر مشین کا استعمال نہی کیا جانا بتایا گیا ہے زیادہ تر مریض کے لوگوں کو باہر سے یونی لائزر مشین لانے کے لئے کہا جاتا ہے ۔ مشینوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ، متعدد اموات ہورہی ہے مریضوں کے لواحقین نے یہاں کی اس خوفناک صورتحال سے ناراض ہوکر روڈ بلاک کردیا اور حکومت اور ڈی ایم سی ایچ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی ، الزام عائد کیا کہ وقت پر سینئر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے متعدد اموات ہوئی ہیں۔

 حکومت کی جانب سے صحیح وقت پر مشینوں کو دست یاب نہ کرانا ناکامی کو بتاتا ہے یہی وجہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں بچوں اور لوگوں کی بے جا ہلاکتوں کا باعث بنتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ سرکاری اسپتالوں کے لوگ اکثر اپنا اعتماد کھو جاتے ہیں اور لوگ پرائویٹ ہسپتالوں اور کلینک کی طرف جاتے ہیں۔ وہ جانے پر مجبور ہیں، لیکن وہ کہاں جائیں ، جن کے پاس پیسہ نہیں ہے کہ وہ بڑے رسام سے علاج کروائے ، اسے سرکاری اسپتالوں میں کھو بیٹھے۔ اوگ کرتے ہیں لیکن یہاں بھی جب انہیں مایوسی ہاتھ لگتی ہے تو کیا کیا جا سکتا ہے۔ دربھنگہ ڈی ایم سی ایچ بہار کا دوسرا سب سے بڑا میڈیکل سینٹر ہے ۔ بہار کے بہت سے اضلاع سے لوگ بہتر علاج کے لئے آتے ہیں لیکن یہاں وہ مایوسی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں ، حال ہی میں مظفر پور میں متعدد بچوں کو چمکی بخار کی وجہ کر کئ بچوں کی جان جا چکی ہے اس بعد دربھنگہ ڈی ایم سی ایچ کے محکمہ شیرخوار کا سب سے بڑا واقعہ ، پچھلے 1 ہفتہ کے اندر ، قریب ایک درجن بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ اس کا ذمہ دار کون ہوگا اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دربھنگہ کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تياگراجن ایس ایم فوری طور پر ڈي ایم سی ایچ کے بچہ وارڈ پہنچ کر اس کا معائنہ کرنے پہنچ گئے حیثیت کے بارے میں انہوں نے تفصیلی معلومات لیا ضلع مجسٹریٹ کے پہنچتے کی خبر کسی کو نہیں تھی چند منٹ میں اطلاع ملتے ہی ڈي ایم سی ایچ پہنچ گئے جہاں ہر کمپ مچ گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *