سابق میجر جنرل کا شرمناک بیان، خواتین سول سوسائٹی نے پنشن بند کرنے کا مطالبہ کیا






نئی دہلی: (ایم این این ) بھارتی افسر میجر جنرل ریٹائرڈ ایس پی سنہا نے ٹی وی پر بحث کے دوران کشمیری جنگجوو ¿ں کی جانب سے ہندو پنڈتوں کے ساتھ مبینہ زیادتیوں کا حل ‘موت کے بدلے موت اور ریپ کے بدلے ریپ’ تجویز کیا۔ٹی وی نائن بھارت ورش پرکشمیری پنڈٹوں کے تعلق سے ایک ڈبیٹ ہورہاتھا سابق میجر جنرل ایس پی سنہا نے کہاکہ اب موت کے بدلے موت اور بلتکار کے بدلے بلتکار ہوگا ۔پروگرام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان سابق فوجی کو خاموش ہونے کا کہہ رہی ہیں۔ شو کے باقی شرکائ اور حاظرین نے بھی ان کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔
بھارت میں انسانی حقوق کے کارکن ساکت گھوکلے نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے ایس پی سنہا کے کہے گئے الفاظ کی وضاحت مانگی ہے اور فوج کو ان کی پینشن بند کرنے اور ان کا عہدہ واپس لینے کی بھی درخواست کی ہے۔نتاشا کول نامی ایک سرگرم صحافی کا کہنا تھا،” وہ لوگ جو ایسے لوگوں اور ایسی آوازوں کو جگہ فراہم کرتے ہیں اور انہیں قابل قبول بناتے ہیں وہ بلاشبہ اس ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔“کمیونسٹ لیڈر کویتا کرشنا نے بھی ٹوئٹر پر لکھاہے کہ ایسے ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ کیا جائے جو اس طرح کے پروگرام کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو موقع فراہم کرتے ہیں ۔ (ڈی ڈبلیو کے ان پٹ کے ساتھ )


Posted

in

,

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *