ریپ کے مجرموں کو پھانسی ہو: سومیرن صدیقی






ممبئی: حیدراباد میں بیتے دنوں ہوئے ایک خاتون کا گینگ ریپ اور اس کے بعد بے رحمی سے جلا کر قتل معاملہ میں پورے ملک میں عوام احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں ملاڈ ویسٹ کے فائر بریگیڈ کے پاس بیتے شام کو سینکڑوں کی تعداد میں طالبات و نوجوانوں نے کینڈل مارچ کے ذریعہ غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اس کینڈل مارچ کی قیادت کر رہی سومیرن صدیقی نے بتایا کہ ملک میں ہر روز پانچ لڑکیوں سے ساتھ اس طرح کی ظالمانہ ہرکت کی جا رہی ہے۔اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ ہماری مانگ ہیکہ ان ظالموں کو جلد سے جلد فانسی دی جاۓ تاکہ ایسی گندی ذہنیت والوں کو ایک سبق مل سکے۔ معروف سماجی کارکن ناظم صدیقی نے کہا کہ بیٹیوں بہنوں کی حرمت کا استحصال کرنے والے اور ان کی عصمت دری کرنے والوں کو جب تک سرےعام سزا نہیں دی جائے گی، ان وحشی درندوں کا حوصلہ مزید مضبوط ہوگا اس لئے حکومت فاسٹ ٹریک کورٹ چلاکر انہیں ایک ہفتہ کے اندر پھانسی پر چڑھائے ۔ حمزہ صدیقی، فیصل اعظم، صاحب رضا خان سمیت سینکڑوں ملت کے دردمند عوام موجود رہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *