نئی دہلی: (ملت ٹائمز) وزیر داخلہ امت شاہ نے متنازع شہریت ترمیمی بل لوک سبھا سے پاس ہونے کے بعد آج راجیہ سبھا میں پیش کردیا جہاں انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش اور افغانستان میں اقلیتوں پر ظلم ہواہے اس لئے ہم ان کو یہاں شہریت دے رہے ہیں وہاں کے مسلمانو ں کو ہم شہریت نہیں دے سکتے ہیں۔ اگر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہم شہریت دینے لگے تو پھر ملک کیسے چلے گا۔ کچھ لوگوں نے یہ پیروپیگنڈ ہ پھیلایا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے خلاف ہے جو غلط ہے۔ اس بل کا بھارت کے مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہاں کے مسلمان جیسے ہیں ویسے ہی رہیں گے انہیں کوئی ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

Leave a Reply