نئی دہلی: (ملت ٹائمز) وزیر داخلہ امت شاہ نے متنازع شہریت ترمیمی بل 2019 آج بارہ بجے راجیہ سبھا میں پیش کیا جس پر اپوزیشن رہنما آنند شرما نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ یہ بل جمہوریت کے خلاف، آئین کے خلاف اور دستور میں موجود پیش لفظ کے بھی خلاف ہے۔ آنند شرما نے واضح لفظوں میں کہا کہ اگر بی جے پی یہ سمجھتی ہے کہ شہریت سے متعلق ہندوستانی آئین بنانے والی کمیٹی نے نہیں سوچا، ڈاکٹر امبیڈکر، راجندر پرساد اور جواہر لال نہرو نے نہیں سوچا تو وہ غلط ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کہتی ہے کہ کانگریس نے مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کیا، انھیں جاننا چاہیے کہ ہندو مہاسبھا کے ساورکر نے قرارداد پاس کر کے دو ملکی نظریہ پیش کیا تھا۔
آنند شرما نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان میں پاکستان آئے لوگ وزیر اعظم تک بنے ہیں جس میں منموہن سنگھ اور آئی کے گجرال شامل ہیں اس لئے بی جے پی کا یہ دعوی کا انہیں عزت نہیں ملی سراسر جھوٹ ہے ۔

Leave a Reply