پٹنہ (ملت ٹائمز)جیسا کہ آپ سبكو پتہ ہے کہ موجودہ حکومت نے دو دن پہلے ایک قانون پاس کیا ہے جیسے کیب (شہریت ترمیمی بل) کہا جا رہا ہے،اس بل میں بتایا گیا ہے کے پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے غیر مسلموں کو ہندوستان کی شہریت دی جائیگی،لیکن اس میں مسلمانوں کا کہیں بھی ذکر نہیں ہے،لہٰذا اس بل کے خلاف پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، اور اسی سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پٹنہ سٹی علاقے میں ایک خاموش احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا ،جو صدر گلی سے نکل کر پچّھم دروازہ تک گیا،
جلوس کو اعجاز اللّٰہ خان، راجد کے نوجوان لیڈر مہتاب عالم، طوبیٰ ڈے اسکول کے ڈائریکٹر عادل احمد،ایاز الحق، اور نوجوان سماجی کارکن محمد انتخاب عالم لیڈ کر رہے تھے،
جلوس میں خاص طور سے شامل لوگوں میں لال املی سے شہزادہ، صدر گلی سے ممتاز ،سلطان گنج سے نوجوان سماجی کارکن اور تاجر خرّم ملک موجود تھے،
جلوس میں شامل لوگوں نے موجودہ حکومت سے اس کالے بل کو واپس لینے کی وکالت کی،اور کہا کہ اگر یہ بل واپس نہیں لیا گیا تو پورے ملک میں ایسے احتجاجی مظاہرے ہوتے رہیں گے،
معلوم ہو کے اس بل سے ملک کے دستور پر حملہ ہے، دستور کے دفعہ ۱۴ کی خلاف ورزی ہے، اور ایک طرح سے یہ بل اس ملک کے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی ایک سازش ہے،
جلوس میں کم و بیش ۲۰۰۰۰ لوگوں کے شریک ہونے کئی خبریں ہیں،
جلوس میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں بینر ،پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور وزیرِ داخلہ کا پتلا نظرِ آتش کیا،

Leave a Reply