شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس بل کی کانگریس، این سی پی، ایس پی، آر جے ڈی، بی ایس پی سمیت ملک کی تقریباً سبھی اپوزیشن پارٹیوں نے مخالفت کی۔
شہریت قانون میں ترمیم کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس بل کی کانگریس، این سی پی، ایس پی، آر جے ڈی، بی ایس پی سمیت ملک کی تقریباً سبھی اپوزیشن پارٹیاں مخالفت کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی شمال مشرقی ہندوستان میں بھی اس تعلق سے پرتشدد احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ راجدھانی دہلی، پٹنہ اور اتر پردیش میں بھی کئی جگہوں پر اس بل (اب قانون) کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ کئی ریاستوں نے اسے نافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ کانگریس حکمراں مدھہی پردیش اور چھتیس گڑھ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بل کو لے کر ان کی پارٹی کے رخ کی حمایت کرتے ہیں۔ اس طرح اب تک 6 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اسے اپنی ریاست میں نافذ نہیں کرنے کی بات کہہ چکے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ شہریت قانون کو لے کر کانگریس پارٹی نے جو بھی رخ اپنایا ہے، ہم اس پر عمل کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کیا ہم اس عمل کا حصہ بننا چاہتے ہیں جو تقسیم کے بیج بوتی ہے؟
Madhya Pradesh Chief Minister Kamal Nath: Whatever stand the Congress party has taken on Citizenship Amendment Act, we will follow that,do we want to be a part of a process that sows seeds of divisiveness? (file pic) pic.twitter.com/Ktr2pkftLc
— ANI (@ANI) December 13, 2019
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ شہریت قانون میں ترمیم کو لے کر ہمارا نظریہ کانگریس کے نظریہ سے بالکل بھی الگ نہیں ہے۔ ہمارا رخ بھی ان کے جیسا ہی ہے۔ ہم اس بل کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ یہ غیر آئینی ہے۔
Chhattisgarh Chief Minister Bhupesh Baghel: Our stand won't be different from what is being taken by All India Congress Committee (AICC) on #CitizenshipAmendmentAct. Our stand is same as them. pic.twitter.com/eYNQOsZFma
— ANI (@ANI) December 13, 2019
اس سے قبل مغربی بنگال، پنجاب اور کیرالہ حکومت بھی اسے اپنی ریاست میں نافذ نہیں کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس طرح سے اب یہ قانون ملک کی ان 6 ریاستوں میں نافذ نہیں ہوگا۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پہلے ہی اس کی مخالفت کرتی رہی ہیں اور کسی بھی حال میں اسے نافذ نہیں کرنے کی بات کہہ چکی ہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ اور کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین بھی اس شہریت قانون پر اپنی مخالفت ظاہر کر چکے ہیں۔
مہاراشٹر حکومت میں وزیر اور کانگریس لیڈر بالا صاحب تھوراٹ سے جب ان کا نظریہ پوچھا گیا اور سوال کیا گیا کہ کیا مہاراشٹر حکومت نئے شہریت قانون کو نافذ کرے گی، تو انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ہم اپنی پارٹی کی مرکزی قیادت کی پالیسی پر عمل کریں گے۔ انھوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’ہم پوری طرح پارٹی کے رخ کے ساتھ ہیں۔‘‘
Maharashtra Minister and Congress leader Balasaheb Thorat on being asked if Maharashtra will implement #CitizenshipAmendmentAct: We will follow the policy of our party's central leadership. pic.twitter.com/9GrqeIuKGE
— ANI (@ANI) December 13, 2019
واضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے شہریت ترمیمی بل 2019 کو منظوری دے دی ہے۔ اس دستخط کے ساتھ ہی یہ قانون بن گیا ہے۔ اپوزیشن کی زبردست مخالفت کے باوجود حکومت نے پیر کے روز لوک سبھا اور بدھ کے روز راجیہ سبھا میں یہ بل پاس کروا لیا تھا۔

Leave a Reply