دہلی پولس کی بربریت کے خلاف ندوہ کے کیمپس میں طلبہ کا احتجاج جاری






 لکھنو: (ملت ٹائمز) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر دہلی پولس کی بربریت کے خلاف متعدد یونیورسٹیز اور اداروں کے ساتھ دارالعلوم ندوة العلماءکے طلبہ بھی مسلسل سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔ دیر رات طلبہ نے کیمپس سے باہر نکل کر احتجاج شروع کردیا اور دہلی پولس کی بربریت کی شدید مذمت کی اس دوران پولس بھی وہاں پہونچ گئی اور طلبہ کو باہر نکلنے روک دیا ۔ ندوہ کے اساتذہ نے بھی طلبہ سے درخواست کی وہ کیمپس کے باہر نہ جائیں ۔ فی الحال ندوے کے سبھی درواز بند ہیں ۔ طلبہ کیمپس میں احتجاج کررہے ہیں ۔ کچھ طلبہ ہاسٹل کا بھی رخ کرچکے ہیں ۔

 واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ کل پرامن احتجاج کررہے تھے جس پر دہلی پولس نے پہلے آنسو گیس کا استعمال کیا اور اس کے بعد لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ فائرنگ بھی کردی ۔ لائبریری اور مسجد میں داخل ہوکر بھی طلبہ کی شدید پٹائی کی ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *