جامعہ نگر تشدد کے الزام میں پولس نے دس افراد کو گرفتار کیا ۔کوئی بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ کا طالب علم نہیں

15دسمبر کو جامعہ نگر کے علاقے میں متھرا روڈ پر دو سرکاری بسوں کو آگے کے حوالے کیاگیاتھا جس کے بارے میں پولس نے جامعہ کے طلبہ پر الزام لگایاتھا جبکہ ویڈیو میں سامنے آیا کہ پولس نے خود بسوں کو نذر آتش کیاتھا
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے جامعہ نگر میں گذشتہ دنوں شہریت ایکٹ کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ہوئے تشدد کے الزام میں دس افراد کوپولس نے گرفتار کیاہے ۔ پولس نے سبھی کی گرفتاری تصاویر کے ذریعہ کی ہے اور ان دس میں سے کوئی بھی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسیٹی کا طالب علم نہیں ہے ۔
15دسمبر کو جامعہ نگر کے علاقے میں متھرا روڈ پر دو سرکاری بسوں کو آگے کے حوالے کیاگیاتھا جس کے بارے میں پولس نے جامعہ کے طلبہ پر الزام لگایاتھا جبکہ ویڈیو میں سامنے آیا کہ پولس نے خود بسوں کو نذر آتش کیاتھا اور جامعہ اسٹوڈینٹس پر الزام عائد کرکے ان پر لاٹھی چارج کرنے کے ساتھ فائرنگ بھی کی تھی اور کیمپس میں داخل ہوکر طلبہ وطالبات کی بے دردی کے ساتھ پٹائی کی تھی ۔پولس نے لائبری اور مسجد میں بھی داخل ہوکرآنسو گیس کا گولاداغاتھا اور بے دردی سے پٹائی کی تھی۔

SHARE