شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف پورا ہندوستان سراپا حتجاج ۔ مظاہرین کو کچلنے کیلئے پولس نے نافذ کیا ہر جگہ دفعہ 144

دہلی میں متعدد جگہوں پر فون ،ایس ایم ایس اور انٹر نیٹ کی سروس بندہے ، پندرہ سے زیادہ میٹرو اسٹیشن بند کئے گئے ہیں اور مظاہر ہ کی اجازت بھی پولس نے منسوخ کردیاہے

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کے خلاف آج پورے ہندوستان میں شدید احتجاج ہورہاہے ۔ دہلی ،ممبئی ، بنگلور ،بھوپال ،کولکاتا،پٹنہ ، چننئی ، حیدرآباد سمیت ہندوستان کے سبھی شہروں اور ریاستوں میں آج شدید احتجاج ہورہاہے ۔ دوسری طرف پولس نے پورے ملک میںدفعہ 144 نافذ کردیاہے تاکہ احتجاج کامیاب نہ ہوسکے ۔ جن مقامات پر احتجاج کرنے کی پولس نے اجازت دی تھی اسے بھی واپس لے لیاگیاہے ۔
دہلی میں معروف سماجی کارکن یوگیندر یادو ، سابق ایم پی سندیپ دیکشت ، عمر خالد ،میران حید ر سمیت متعدد مظاہرین کو پولس نے حراست میں لے لیاہے اور جو لوگ بھی لال قلعہ پر احتجاج کیلئے پہونچ رہے ہیں انہیں پولس حراست میں لے رہی ہے ۔ مو¿رخ اور مصنف رام چندر گوہا کو بنگلور میں حراست میں لے لیا گیا ہے، وہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ان کے علاوہ بہت سے مظاہرین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، بنگلور میں دفعہ 144 لاگو کر دیا گیا ہے۔اتر پردیش میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے تاہم پورے صوبے میں سماج وادی پارٹی احتجاج کررہی ہے ۔
دہلی میں متعدد جگہوں پر فون ،ایس ایم ایس اور انٹر نیٹ کی سروس بندہے ، پندرہ سے زیادہ میٹرو اسٹیشن بند کئے گئے ہیں اور مظاہر ہ کی اجازت بھی پولس نے منسوخ کردیاہے ۔

SHARE