انٹر ویو دینے کے دوران مورخ اور منصف رام چندر گوہاکو پولس نے حراست میں لے لیا ، شہر یت ترمیمی ایکٹ کے خلاف کررہے تھے احتجاج

رام چندر گوہا این ڈی ٹی وی کو انٹر ویو دے رہے تھے اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بول رہے تھے تبھی پولس نے چاروں طرف سے احاطہ کرکے انہیں حراست میں لے لیا ۔
منگلور(ملت ٹائمز)
معروف مو¿رخ اور مصنف رام چندر گوہا کو بنگلور میں حراست میں لے لیا گیا ہے، وہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، ان کے علاوہ بہت سے مظاہرین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، بنگلور میں دفعہ 144 لاگو کر دیا گیا ہے۔
رام چندر گوہا این ڈی ٹی وی کو انٹر ویو دے رہے تھے اور شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بول رہے تھے تبھی پولس نے چاروں طرف سے احاطہ کرکے انہیں حراست میں لے لیا ۔