سخت سیکورٹی انتظامات اور پورے ریاست میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے نفاذ کے درمیان ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی نے جمعرات کو شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاستی پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا
لکھنو¿(ایم این این )
سخت سیکورٹی انتظامات اور پورے ریاست میں سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے نفاذ کے درمیان ریاست کی مین اپوزیشن سماج وادی پارٹی نے جمعرات کو شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاستی پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ راجدھانی لکھنو¿ میں ایس پی اراکین اسمبلی نے ودھان بھون میں چودھری چرن سنگھ کی مورتی کے پاس صبح 9:30 احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا اور شہریت ترمیمی بل کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔ کچھ اراکین ودھان بھون کے گیٹ پر چڑھ کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
اپوزیشن لیڈر سماج وادی پارٹی ایم ایل اے رام گوند چودھری نے کہا کہ حکومت کا شہریت ترمیمی قانون آئینی اقدار کے خلاف اور ایک مخصوص کمیونٹی کو ٹارگیٹ کرنے والا ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں سے بھی ایس پی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کرنے کی رپورٹیں موصول ہوئیں ہیں۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے روڈ اور ریل ٹریفک کو بلاک کردیا۔ لکھنو¿ میں بھی مظاہرین کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ وہیں یو پی ڈی جی پی او پی سنگھ نے عوام سے کسی بھی قسم کے احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے احتجاج پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی قسم کے احتجاج میں شامل نہ ہونے دیں۔






