دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، پولیس فورس کی 10 کمپنیاں تعینات

نئی دہلی (ایم این این )

شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے نارتھ ایسٹ دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جوئنٹ سی پی آلوک کمار نے کہا، ’’شمال مشرق ضلع میں سی آر پی ایف اور آر ایف کی 10 کمپنیوں سمیت کافی فورس تعینات کی گئی ہے، ہم نے کسی بھی طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مقامی لوگوں اور افسران کے ساتھ کئی دور کی میٹینگیں منعقد کی ہیں‘‘۔

دہلی ٹریفک پولیس نے جمعہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے متھرا روڈ اور کالندی کنج کے درمیان سڑک نمبر 13 اے کو بند کردیا اور نوئیڈا سے دہلی آنے والے لوگوں کو ڈی این ڈی یا اکشردھام کی جانب سے آنے کی صلاح دی ہے۔ ٹریفک پولیس نے ٹوئٹ کرکے کہا،’’متھرا روڈ اور کالندی کنج کے درمیان سڑک نمبر 13اے پر ٹریفک بند ہے۔ نوئیڈا سے دہلی آنے والے لوگوں کو ڈی این ڈی اور اکشردھام کی سمت سے آنے کی صلاح دی جاتی ہے۔‘‘

SHARE