جنتر منتر پر سی اے اے اور این آرسی کے خلاف آج بھی ہوا شدید احتجا ج، ہندو عوام نے اسے بتایا ہندؤوں کے خلاف






نئی دہلی: (ملت ٹائمز) متنازع شہریت ایکٹی یعنی سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پورے دیش کے ساتھ دہلی میں بھی پروٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔دہلی میں پچھے دس دنوں سے دہلی کے مختلف مقامات پراحتجاج ہورہاہے ۔ جامعہ کے طلبہ روزانہ لگاتار احتجاج کررہے ہیں اور آج گیارہ دن ہوچکے ہیں ۔ اکھلا کے شاہین باغ میں بھی بھی پچھے آٹھ دنوں سے لوگ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور دہلی سے نوئیڈا کو جوڑنے والی کالندی کنج سڑک کو بند کر رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ دلی کے جنتر منتر پر بھی تقریبا روزانہ پروٹیسٹ ہورہا ہے ۔ آج 22 دسمبر کو بھی ہزاروں کی تعداد میں عوام جنتر منتر پر جمع ہوئے اور انہوں نے سٹیزن شپ امیڈمینٹ ایکٹ اور این آرسی کی شدید مخالفت کی ۔ سی اے اے اور این آرسی کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین میں زیادہ تر ہندو ، سکھ، مسلمان اور اسٹوڈینٹ تھے ۔ مردوں کے ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں ۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں تختیاں لے رکھی تھی جس میں این آرسی اور سی اے اے کے خلاف مختلف طرح کے نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ جیسے امت شاہ ڈیووائڈر ان چیف ۔ این آرسی واپس لو ۔ سی اے اے واپس لو ۔ ہندوستان سبھی کاہے ۔ ہٹلر کا قانون بھارت میں نہیں چلے گا ۔ احتجاج کرنے والوں میں بڑی تعداد ہندوعوام کی تھی جن کا یہ مانناتھا کہ یہ قانون مسلمانوں کے ساتھ ہندﺅوں کے خلاف بھی خلا ف ہے اور تمام ہندوستانیوں کی توہین ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *