جھارکھنڈ میں بی جے پی کے شکست کے آثار ۔ کانگریس اتحاد کو سبقت

جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81 سیٹوں کے لئے آج سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی جس میں ابھی تک رجحانات کے مطابق کانگریس اتحاد کو سبقت حاصل ہے
رانچی(ملت ٹائمز)
جھارکھنڈ میں اسمبلی کی کل 81 سیٹوں کے لئے آج سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح آٹھ بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی جس میں ابھی تک رجحانات کے مطابق کانگریس اتحاد کو سبقت حاصل ہے جبکہ بی جے پی پیچھے چل رہی ہے ۔ کانگریس اس وقت 45 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ بی جے پی 25 پر ہے ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت اب وہاں نہیں بن سکتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی الیکشن دفتر کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ سبھی ضلع ہیڈکوارٹروں میں کل 82 ہال میں آج صبح آٹھ بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لئے کل 1478 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔ ہٹیا اسمبلی حلقے میں ووٹوں کی گنتی کے لئے سب سے کم 14 ٹیبل جبکہ سرائے کیلا سیٹ کے لئے سب سے زیادہ 26 ٹیبل لگائے گئے ہیں۔

SHARE