متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران اداکارہ صدف ظفر کو لکھنوپولیس نے کیا گرفتار
لکھنو:(ملت ٹائمز) متنازع شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کرنے کے دوران اداکارہ صدف ظفر کو لکھنوپولیس نے کیا گرفتار اور لکھنو پولیس نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی ۔گرفتاری کے دوران صدف ظفر نے پولیس سے کہا کہ آپ اسے کےوں نہیں گرفتار کر رہے ہیں جو پتھر باز ہیں وہ اپنی گرفتاری کے خلاف کورٹ میں اپیل بھی کر سکتی ہیں ۔
حضرت گنج کے ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن ڈی پی کشواہا نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدف کو ہماری پولیس پرتشدد احتجاج کے کرنے پر گرفتا رکیا جبکہ صدف ظفر کی بہن ناہید ورما نے پولیس کے دعوے کا انکار کیا ہے کہ وہ غیر مسلح تھی اور انہوں نے حکومت کے خلاف کسی بھی طرح کا نعرہ بلند نہیں کیا دوسری طرف وہ کانگریس کی ترجمان ،ٹیچر اورسماجی کارکن بھی ہیں ۔






